یک زبان ہوکر صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کیا، شاہ محمود

 
0
367

اسلام آباد 29(ٹی این ایس):پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے یک زبان ہوکر صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کیا،چوہدری نثار سے اتفاق کرتا ہوں کہ وزیر خارجہ کو دوست ممالک بھی جانا چاہئے،حکومت نے وزیر خارجہ کو ترکی چین اور روس بھیجنے کا بالکل درست فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ہم پر دہشت گردی کے فروغ کا الزام لگایا،ہم تودہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ٹرمپ ایک ملک بتادیں جوپاکستان سےزیادہ دہشت گردی کی جنگ میں متاثرہواہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آئے اور حساب کرے اس نے دیا کتنا اور ہم نے بھرا کتنا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا 120 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا،ہمارے اخراجات کی واپسی ہی بہت دقت کے ساتھ ہوتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ بیان سے مثبت پیغام جائے گا، افغانستان میں امن بذریعہ دلی نہیں آسکتا ،کیا امریکا نے ماضی میں پاکستان کے کردار کی تعریف نہیں کی ؟افغانستان کے امن سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہے۔

پاکستان نےدہشت گردوں کےخلاف7فوجی آپریشنز کیے، ہم نے ہمیشہ کہاپاکستان بارڈر مینجمنٹ کے لئے تیار ہے،پاکستان نےہمیشہ کہادہشت گردی کی کسی شکل میں مددنہیں کرےگا، امریکا بتائے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے لئے کتنی امداد دے رہا ہے