شہزاد ٹاون واقع، گاڑی میں سوار افراد اے ٹی ایس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک و زخمی ہوئے۔ ابتدائی تفتیش

 
0
706

اسلام آباد، اگست 30 (ٹی این ایس) شہزاد ٹا ون اسلام آباد میں پیش آمدہ وا قع کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے انسدادِ دہشتگردی سکارڈ پر فائرنگ کی تھی جس کے جواب میں اے ٹی ایس اہلکار وں نےبھی فائرنگ  کرکے ایک ملزم کو ہلاک ، ایک کو زخمی اور تیسرے کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقع بدھ کی شام کو پیش آیا اور ابتداء میں میڈیا نے اس پر پولیس کی کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر کسی بات کی پوری طرح تسلی کئے بغیر انتہائی اقدام اور شہریوں کی زندگیوں کی قدر نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تاہم تفصیلات قدرے مختلف تصویر پیش کر رہی ہیں اور معاملہ دہشت گردی کے ساتھ جڑتا ہوا نظر آرہا ہے

واقع کے میڈیا پر آنے کے بعد ہی اسلام آباد کے اعلیٰ پولس حکام حرکت میں آئے  اور ان چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا جو اے ٹی ایس کے سکارڈ میں شامل تھے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان حیدر،ایس پی سی ٹی زبیر احمد شیخ، ایڈیشنل ایس پی حسان احمد ، ڈی ایس پی شہزاد ٹاون ادریس راٹھور، ایس ایچ او اورقائم مقام ایس ایس پی ملک مطلوب کی زیرنگرانی ٹیم جاوید،مستجیب،قیوم ستّی  اورخالدنامی اہلکاروں سے تھانہ شہزاد ٹاون میں تفتیش کر رہی ہے۔

ابتدائی طور پر مذکورہ اہلکاروں نے بیانات میں کہا ہے  کہ راول چوک میں واقع کھوکے پر 3 افراد موجود تھے،دوافراد مہران گاڑی کے اندر جبکہ تیسرا باہر کھڑا تھا۔ باہر کھڑے شخص نے اے ٹی ایس سکواڈ کی گاڑیاں دیکھ کر چور چور کا شور مچا نا شروع کردیا جس کے بعد گاڑی میں بیٹھے شخص نے گاڑی بھگا دی اور اے ٹی ایس کی گاڑی پر تین  فائر بھی کئے۔ان اہلکاروں نے بتایا ہے کہ جواب میں انھوں نے بھی فائر کیے جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص سر پر گولی لگنے سے ازجان اور دوسرا زخمی ہوا۔

باہر کھڑےشخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اسکی شناخت نعیم کے طور پر ہوئی ہے اور ہنگو کا رہائشی ہے اسکی تفتیش جاری ہے۔ جاں بحق شخص عنایت کی لاش کا پولی کلینک ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیاجبکہ زخمی اعجاز حسین سے کل ابتدائی بیان لی جائے گا