شیخ زید ہسپتال، ایمرجنسی ڈائریکٹر نے نجی چینل کے رپورٹر اور کیمرہ مین کو یرغمال بنا لیا

 
0
6398

رحیم یارخان اگست 30(ٹی این ایس)رحیم یارخان، شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی کے ڈائریکٹر نے بلاوجہ نجی چینل  کے رپورٹر ارسلان شوکت اور کیمرہ مین علی مرزا کو اپنے کمرے میں بند کر کے یرغمال بنا لیا اور 15 سے زائد سیکورٹی گارڈز کو بلوا لیا، رپورٹر اور کیمرہ مین کے موبائل فون پرس شناختی کارڈ ،لوگو، کیمرہ، اسٹینڈ اور تمام سامان چھین لیا، گارڈز کو بلوا لیا اور 20 منٹ تک حسب بےجا میں رکھا زبردستی سیکورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر معافی نامہ پر دستحط کروائے، اور سامان واپس دیا،  کیمرہ مین  نے کسی قسم کی بھی کوئی بدتمیزی نہیں کی DMS۔

اجازت لینے چند دیر پہلے ایک بچی پر تشدد کیا گیا جس کےواقع کی فوٹیج بنانی تھی DMSکا کہنا تھا کہ بغیر اجازت شیخ زید ہسپتال کےانٹری گیٹ سے کیوں آئے او جبکہ ایک ہی ایمرجنسی کا واحد گیٹ ہے جس سے میں سیدھا گزر کر ہسپتال کے ڈائریکٹر کے پاس گیا کیمرہ یا کوئی سامان بھی بیگ تک سے نہیں نکالا ہسپتال میں جگہ جگہ کیمرے موجود ہیں۔ اعلیٰ افسران سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دے سکتے ہیں کہ میرا قصور کیا تھا جو اس طرح سے کیا گیا اور مجھے صاف صاف کہا گیا اگر اب خبر چلائی یا  سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی تو لگا کر اپنا شوق پورا کر لینا اور دیکھ لینا پھر اس کا انجام بھی ساتھ ہی ساتھ ایک خالی سفید کاغذ پر بھی دستحط کروائے گے۔