بلوچ ریپبلکن آرمی کے 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالدیئے

18
459

 کوئٹہ ،اگست 31 (ٹی این ایس)بلوچستان میں دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دئےہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کی نوشکی کے علاقہ میں بلوچ رپبلکن آرمی  سے وابستہ 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالدئے ہیں۔ ان میں ولی خان ساکنہ کوہلو اور کرغنی ساکنہ سوئی نامی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ڈالے گئے ہتھیارں میں بندوقوں کے علاوہ بڑی مقدار میں گولی بارود شامل ہے۔

دریں اثناءفورسز نے پنجاب میں افغانیوں سمیت 39 مشتبہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز اور پنجاب پولس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکئے جانے والے آپریشن (آی بی او) کے دوران لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں مذکورہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔یہ آپریشن ردالفساد کے تحت کئے گئے ہیں جو فروری سے ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

Leave a Reply to Anonymous Cancel reply

Please enter your comment!
Please enter your name here