ای سگریٹ دھماکہ اور مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد لندن ائرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن بند

 
0
48243

لندن ، اگست 31  (ٹی این ایس) الیکٹرانک سگریٹ کے دھماکہ نےلندن میں سراسیمگی پھیلادی ہے اور حادثے کے بعدائرپورٹ اورٹرین اسٹیشن کو خالی کرادیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لندن کے یوسٹن ٹرین اسٹیشن پر ایک بیگ میں الیکٹرانک سگریٹ پھٹنے کے بعد دھماکہ ہوا اور مسافروں نے خوف سےٹرین اسٹیشن خالی کردیا۔ پولیس نے بیگ کو تحویل میں لے کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تحقیقات سے ثابت ہواکہ دھماکہ ای سگریٹ پھٹنے سے ہوا۔

دریں اثناء لندن کے ہی لیور پول جان لینن ائیرپورٹ پر ایک شخص کے بیگ سے مشتبہ بیٹری ملنے کے بعد اسے حراست میں  لےلیا گیاہے۔جبکہ ائیرپورٹ کو خالی کراکے تلاشی لی گئی تاہم کوئی اور مشتبہ شخص نہیں ملا۔