تنازع کا واحد حل دو ریاستی قیام ہے،اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقے خالی کرنا ہونگے۔ اقوامِ متحدہ

 
0
455

یروشلم ، اگست 31 (ٹی این ایس)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہاہے کہ مشرق وسطی کے سپنے پہلے دورے کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی۔اس موقع پر انھوں نے واضع طور پر تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور کہا کہ  مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتونیو گوتیرس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی وزیراعظم رامی حماد اللہ سے ملاقات کی اور کہاکہ اس دیرینہ تنازعے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی حکام سے ملاقات کی اور واضح الفاظ میں کہاکہ فلسطینی علاقوں پر یہودی آبادی کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔یو این سیکرٹری جنرل نےاسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقے خالی کرنا ہونگے۔انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی تنازعے کا دو ریاستی حل کے علاوہ اور کوئی حل نہیں۔