کراچی میں رنگا رنگ ملبوسات اور ستاروں سے سجا پاکستان فیشن ویک جاری

 
0
559

کراچی، ستمبر 13 ( ٹی این ایس)  فیشن کے نت نئےبدلتے انداز شروع سے ہی خواتین بے حد پسند کرتی ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ  مرد حضرات کی دلچسبی میں بھی اضافہ ہوا ہے ،عوام کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کے بڑے ڈیزائنرز ہر سال ہر بدلتے موسم کے ساتھ منفرد اور شاندار ملبوسات متعارف کرواتے ہیں،کراچی میں اس بار نئے گلوبل مار کریس میں پاکستان فیشن ویک میں موسم خزاں اور موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی ۔

فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے کراچی میں سہ روزہ  پاکستان فیشن ویک  کل شروع ہو گیا ہے، جو کہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایف پی ڈبلو کا آغاز 11 ستمبر کو سولو شو “بلیو ٹیولپ” سے  میزبان ڈیزائنر شمیل انصاری نے کیا تھا۔ایف پی ڈبلیو شیڈیول کے مطابق ہر دن 6 ڈیزائنرز کے رنگا رنگ اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش ہو گی۔

ایف پی ڈبلیو ونٹر فیسٹول میں دیپک پروانی ،ٹینا درانی ،وردا سلیم ،ماہین خان ،عمران راجپوت،میشا لاکھانی سمیت دیگر نامور ڈیزائنرز اپنی ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں۔

کل پہلے روز 12 ستمبرکو میشا لاکھانی،آمنہ عقیل،ارم خان عبید شیخ، عبید شیخ، سائرہ رضوان اور سفیوز ایکس جے پور اینڈ کو نے اپنے ڈیزائنز کی نمائش کی۔ آج صنم چوہدری، وردا سلیم، عمران راجپوت ،صدف ملاتر ،ہیم ایچ ای ایم  اوردیپک پروانی کر رہے ہیں جبکہ کل ٖفیسٹیویل کے  تیسرے اور آخری روز ٹینا درانی،نعمان عارفین،سائرہ شکیرا ،عدنان پردیسی اور  ماہین خان اپنے ڈیزائن کئے گئے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔