ڈینگی وائرس کا جن بے قابو،خیبرپختونخوا میں مزید تین سو دس افراد بیماری میں مبتلا

 
0
368

پشاورستمبر 17(ٹی این ایس) خیبرپختونخوا میں مزید تین سو دس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار چارسو سے تجاوز کرگئی۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار پانچ سو ستائیس افراد کا معائنہ کیا گیا جن میں سے تین سو دس افراد میں ڈینگی وائر کی تصدیق ہوئی۔ ڈینگی بخار میں مبتلا ایک سو بیس افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جبکہ پہلے سے زیر علاج ایک سو سولہ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر فارغ کردیا گیاہے۔ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں تین سو اٹھاون افراد زیرعلاج ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ابتک خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے چھبیس افراد انتقال کرچکے ہیں۔