شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے، امریکہ

 
0
307

سئیول ستمبر17(ٹی این ایس)جنوبی کوریا کے صدر مْون جے اِن اور اْن کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر اتفاق ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے۔ جنوبی کوریائی صدر کے دفتر سے سترہ ستمبر کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ دونوں صدور نے جزیرہ نما کوریا میں پائی جانے والی مخدوش سلامتی کی صورت حال کے تناظر میں ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور شمالی کوریا پر سخت اور قابلِ عمل پابندیوں کے نفاذ کو اہم قرار دیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے تادیبی اقدامات سے شمالی کوریا کو احساس ہو گا کہ وہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔