این اے 120 ضمنی انتخاب، کلثوم نواز نے بازی اپنے نام کر لی

 
0
315

لاہور ستمبر 17(ٹی این ایس): این اے 120ضمنی انتخابات میں 220پولنگ سٹیشنوں میں سے 200سے زائد پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ نے الیکشن جیت لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 120ضمنی انتخاب کے 220پولنگ سٹیشنوں میں سے 200سے زائدپولنگ سٹیشنوں کا غیر حتمی ، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز نے 55811ووٹ جبکہ تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے 42431ووٹ حاصل کئے ہیں۔ کچھ پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ آنا باقی ہے لیکن مسلم لیگ ن کو غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں واضح برتری حاصل ہے۔ ن لیگی کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور حلقے میں آتش بازی شروع ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنا مشہور نعرہ ’شیر ایک واری فیر ‘ لگا رہے ہیں جبکہ مٹھائیاں بانٹنا بھی شروع ہو گئی ہیں۔