وزیر داخلہ کا لیگی کارکنوں کے اغوا کا نوٹس ، ریاستی اداروں کی غیر جانبداری پر کوئی دھبہ نہیں لگنے دیں گے: احسن اقبال

 
0
387

اسلام آباد ستمبر 18 (ٹی این ایس) وزیر داخلہ احسن اقبال نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی مکمل غیر جانبداری پر کوئی دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔ این اے120کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ورلڈ الیون سے میچ جیتنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب سے قبل ان کے کارکنوں کا اغوا کیا گیا ہے، مغوی کارکنوں میں ن لیگ کے کوآرڈینٹر اور یوسی چیئرمین شامل ہیں۔