برادر دوست ملک سعودی عرب ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا،شہباز شریف

 
0
331

لاہور ستمبر 18 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ برادر دوست ملک سعودی عرب ہر قسم کے حالاتمیں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا،پاکستان کی صنعت وتجارت کے فروغ میں سعودی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے،حکومت ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے،سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،دونوں ملکوں کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔

پیر کو شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دنوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پر موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑارہا۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اخوت اوربھائی چارے کا مضبوط تعلق ہے۔

پاکستان کی صنعت وتجارت کے فروغ میں سعودی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ روابط میں وقت کے ساتھ مضبوطی آرہی ہے۔حکومت ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔ خاطر خواہ وسائل قومی ترقی اور عوامی خوشحالی پر صرف کیے جارہے ہیں۔سعودی عرب اور پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہورہاہے۔شہبا زشریف نے سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی سفیر نے پنجابی میں سماجی شعبوں کی ترقی اور بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مضبوط تر ہورہے ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے۔