وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکا پہنچ گئے ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اورعالمی رہنماوں سے ملاقات بھی کریں گے

 
0
72375

اسلام آباد ستمبر 19 ( ٹی این ایس )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے ہیں ، نیویارک پہنچنے پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اورامریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے استقبال کیا ، نیویارک میں وزیراعظم سے جنرل الیکٹرک کے نائب صدرجان رائس نے ملاقات کی ، جس میں جان رائس نے لوکوموٹوتعمیرات اورصحت کے شعبے کے نظام کی ترسیل میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا ، وزیراعظم نے کہاکہ غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ کی جانے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت موقع ہیں ، امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے منتظرہیں ،

دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، وزیرخارجہ نے عرب ریاستوں کے سیکرٹری جنرل سمیت کرغزستان، بوٹسوانا اورنامیبیا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ، جن میں علاقائی امن، ہم آہنگی اورتعاون پرتبادلہ خیال کے ساتھ ستھ فلسطین اورجموں وکشمیرکی صورت حال پرتشویش کا اظہارکیا گیا سیکریٹری جنرل نے کہاکہ پاکستان مسلم دنیا کے چیلنجوں کوحل کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے ،وزیرخارجہ کرغزستان سے ملاقات میں متفقہ تعاون، خاص طورپراقوام متحده، شنگھائی تعاون تنظیم اوراقتصادی تعاون تنظیم میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا