الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی نے جواب جمع کرادیا

 
0
1611

اسلام آباد ستمبر 19 ( ٹی این ایس ) الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس پرتحریک انصاف نے تحریری دستاویزات جبکہ عائشہ گلالئی نے جواب جمع کرادیا ہے ، ممبرسندھ عبدالفغارسومروکی سربراہ میں الیکشن کمیشن کے چاررکنی بنچ نے ریفرنس کی سماعت کی ۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل سے عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس سے متعلق دستاویزات طلب کیں جس پرعمران خان کے وکلاء نے تحریری دستاویزات جبکہ عائشہ گلالئی کے وکیل نے جواب جمع کرایا جس پرالیکشن کمیشن نے 26 ستمبرکو ریفرنس پردلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،عائشہ گلالئی کے وکیل نے الزامات مستردکرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ووٹنگ کے دوران عائشہ گلالئی ہی نہیں بلکہ عمران خان اورجہانگیرترین بھی غیرحاضررہے فیصلہ تینوں کے خلاف کیا جائے

عائشہ گلالئی کا کہنا تھاکہ شیخ رشیدکوچپڑاسی تک نہ بنانے والے عمران خان نے انہیں وزیراعظم کے امیدواور بنادیا  فردوس عاشق،فواد چودھری،علیم خان،بابراعوان جیسےلوگوں نےپارٹی پرقبضہ کررکھا ہے دھرنوں میں بھی خیبرپختونخواکا پیسہ استعمال کیا جھوٹے،منافق،کردارسے عاری شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہورہی ہے

یاد رہے وزیراعظم کے انتخاب میں شیخ رشید کوووٹ نہ دینے پرتحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے خلاف اسپیکرکوریفرنس بھیجا تھا جس پراسپیکرنے ریفرنس الیکشن کمشین کوبھیج دیا تھا۔