کراچی پیکج میں کسی سیاسی جماعتوں کو ایک پیسہ نہیں دیا جائیگا، گورنر سندھ محمد زبیر

 
0
535

کراچی ستمبر 19(ٹی این ایس) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہت بہتر ہوچکے ہیں اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں مجھے بھی بھتے کی پرچی ملی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب کے خطاب میں کیا کہ لیاری اب ایک پرامن علاقہ بن گیا ہے اور ان میں وفاق کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کو مزید بہتر کرنا ہوگا ہمیں اب کراچی کو نئے طرح سے آگے لے جانا ہوگا اس کے انفراسٹریکچر کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ سرمایہ کار واپس آسکیں اور اب سندھ کے مختلف شہروں میں منصوبوں کا آغاز کردیئے ہیں ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 2010 میں کراچی کے حالات بہت خراب تھے مجھے بھی بھتے کی پرچی مل چکی تھی لیکن اب کراچی کے حالات بہتر ہوگئے ہیں اور بھتے کا دور ختم ہوچکا ہے کوینکہ پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی کا امن بہت ضروری تھا انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج میں کسی سیاسی جماعتوں کو ایک پیسہ نہیں دیا جائیگا اور سارا پیسہ کراچی کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگا اور اگر کراچی میں کاروبار بھر سے شروع کرنا ہوگا تو پہلے کراچی میں امن لانا ہوگا اور کراچی میں کاروبار کی بحالی کیلئے رینجرز کو سندھ میں رکھنا ہوگا