فیصل آباد، بیوی نے غیرت کے نام پر شوہر کو قتل اور آشنا خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

 
0
832

فیصل آباد ستمبر 19(ٹی این ایس)بیوی نے غیرت کے نام پر اپنے شوہر کو قتل اور اس کی آشنا خاتون کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق جڑنوالہ کے نواحی گاؤں میں بیوی نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل اور اس کے ساتھ موجود غیر عورت کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ رقیہ اپنے شوہر غلام قمر کے ساتھ اجنبی خاتون کو دیکھ کر شدید مشتعل ہوگئی اور اس نے کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے شوہر کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے قانون کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ اسے اپنے شوہر پر غیرخاتون کے ساتھ تعلقات ہونے کا شبہ ہوا اور آج وہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور ان پر کلہاڑی برسا دی جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر ہی ہلاک جبکہ ساتھی خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔