ترکی نے افغان ایشو اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کر دی

 
0
356

نیویارک ستمبر20 ( ٹی این ایس )سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کےساتھ پریس کانفرنس مین کہا، ترک صدرنےافغان ایشواورمسئلہ کشمیرپرپاکستان کےموقف کی تائید کی ہے ، ان کا کہنا تھا وزیراعظم کے ساتھ ترک صدر کی ملاقات میں روہنگیامسلمانوں سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔، ترکی بنگلہ دیش میں روہنگیامسلمانوں کی امدادکرناچاہتاہوہے۔ ان نے مزید کہا پاک امریکا بات چیت جاری رکھنےکیلئےامریکی وفداکتوبرمیں پاکستان آئیگا۔پاکستان آنیوالےامریکی وفدسےتمام معاملات پرتفصیلی بات کی جائےگی۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ، وزیراعظم کی سری لنکن صدرسے سارک سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی۔ سری لنکن صدرکےساتھ ملاقات میں کرکٹ کےامورپرتبادلہ خیال ہوا۔ تہمینہ جنجوعہ نےبتایاکہ اردن کےشاہ عبداللہ سےملاقات میں اردن کےمہاجرین کیلئےاقدامات کوسراہا گیا۔ تہمینہ جنجوعہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی ایران کےصدرحسن روحانی کےساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ سیکریٹری خارجہ نےمزیدبتایاکہ افغان صدرسےملاقات وقت کی کمی کےباعث ملتوی کی گئی۔ افغان صدرسےملاقات کاوقت دوبارہ طےکیاجائے گا۔