ممبئی میں بارشوں سے نظام زندگی درھم برھم

 
0
9537

 اسلام آباد ستمبر20 (ٹی این ایس): بھارت کی فلم نگری اور کاروباری مرکز ممبئی میں ایک بار پھر بارشوں نے کاروبار زندگی معطل کر دیا ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ، ریل گاڑیوں اور پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیرہو گئی ، کل شروع ہوئی بارش رات بھر جاری رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے میں 210 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ۔ ہلکی بارش اگلے چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے ، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے جبکہ دفاتر میں بھی حاضری کم رہی ۔

ریلوے ٹریک پر پانی آجانے سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ادھر ممبئی ائرپورٹ پر آنے والی 56 پروازوں کو دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ۔ دو ہزار پانچ میں ہوئی طوفانی بارشوں نے 500 لوگوں کی جان لی تھی ۔