بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار آصف علی زرداری ہے،پرویز مشرف

 
0
558

اسلام آباد ستمبر21(ٹی این ایس) مرتضیٰ بھٹو اوربینـظیر بھٹو کا قتل آصف زرداری نے کروایا۔ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے دبئی سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے دبئی سے اپنے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان ، پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم ممالک کی پہلی خاتون سربراہ مملکت بینـظیر بھٹو اور ان کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کروایا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بینـظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا بھیہاتھ ہے جبکہ آصف زرداری بینظیر بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروانے والے ہیں۔ واضح رہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے موقع پر آصف زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل پر انصاف نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا جبکہ اس کے اگلے ہی دن مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ اپنے والد کے قتل پر انصاف کی منتظر ہیں جبکہ اب سابق صدر پرویز مشرف نے مرتضیٰ بھٹو اور بینـظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ داری آصف زرداری کو ٹھہرا دیا ہے۔