بھارتی فائرنگ سے6 شہری شہید؛آئی ایس پی آر

 
0
597

اسلام آباد ستمبر22 (ٹی این ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پر چپڑ، چارواہ اور ہڑپال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری شہید اور 26 زخمی ہوئے۔ شہدا میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرزنےبھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کرنیوالے مورچوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی بھارتی مورچے تباہ ہوگئےہیں۔