فیصل آباد ستمبر 22(ٹی این ایس):فیصل آباد میں سرگودھا روڈپر تیز رفتار بس نے ایک طالبعلم کچل ڈالا جس کے بعد اس کے ساتھی طالبعلموں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔مظاہرین کا جلاؤ گھیراؤ جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈپر تیز رفتار بس نے ایک طالبعلم کچل ڈالا۔طالبعلم کی ہلاکت کے بعد اسکے مشتعل ساتھیوں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔احتجاج کے دوران طلباء پر تشدد کاروائیوں پر اتر آئے اور جلاؤ گیراؤ شروع کر دیا ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق مظاہرین ابھی تک 6بسوں کو نذر آتش کر چکے ہیں ۔جبکہ پولیس اس ساری صورتحال کو قابو میں لانے سے قاصر ہے۔