سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے اسحٰق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

 
0
424

اسلام آباد ستمبر 22 (ٹی این ایس ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اجلاس میں حکمران جماعت کے دو ارکان کی غیر حاضری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اعلان کیا کہ ’کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ملک کو مزید بدنام کرنے سے قبل مستعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں چائنا سے ایک فون کال موصول ہوئی تھی جس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔واضح رہے کہ سینیٹ کمیٹی کی مذکورہ تجاویز کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے دو سینیٹرز عائشہ رضا اور سعود مجید کی غیر موجودگی میں سامنے آئیں۔