اسلام آباد ہائیکورٹ ، چیئرمین پیمرا کی تقرری کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت

 
0
7955

اسلام آبادستمبر 22 (ٹی این ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کےلئے دو اشتہارات دیئے گئے پہلے اشتہار میںماسٹر جبکہ دوسرے میں بی اے تعلیم کولازمی قرار دیا گیا تھا ،

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے حوالےسے احمد قریشی ،شاہد اورکزئی اور آصف حیسن کی جانب سے جانب سے دائر درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی جانب سے بیر سٹر علی شیر گیلانی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کوئی ایمرجنسی نہیں ہے آرام سے کیس سن کر فیصلہ کروں گا بعدازاں عدالت آئندہ سماعت پر درخواست گزار شاہد اورکزئی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے حوالے سے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی