وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیرمقدم

 
0
594

مظفر آباد ستمبر 22(ٹی این ایس)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیرمقدم کیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات میں کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جانب سے خصوصی نمائندے کا تقرر اشد ضروری ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی صحیح ترجمانی کی، ہم بطور کشمیری وزیراعظم پاکستان کے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ گزشتہ سال بھی میاں محمد نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں برہان مظفر وانی کا ذکر کیا۔ اس سال کی تقریر بھی کشمیریوں کے ساتھ اسی کمٹمنٹ کا تسلسل ہے، اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی ترجمانی کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔