اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فلیگ مارچ

 
0
375

اسلام آباد  ستمبر 22(ٹی این ایس) وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لئے اسلام آباد پولیس، پاک فوج، رینجرز، اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ۔۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی زیر نگرانی فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سے شروع ہوا ۔ مشترکہ فلیگ مارچ میں وفاقی پولیس، پاک فوج، رینجرز کے نوجوانوں اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں اور سو سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا ۔۔ فلیگ مارچ شہر کے چاروں زونز کے مختلف رہائشی علاقوں، کاروباری مراکز اور محرم الحرام کے جلوس کے راستوں سے ہوتا ہوا واپس سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا ۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے