الیکشن ریفارمز بل شق میں ترمیم سے مسلم لیگ(ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا،عمران خان

 
0
10281

اسلام آباد ستمبر 22(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز بل شق میں ترمیم سے مسلم لیگ(ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا،یہ سب نواز شریف کا کیریئر دوبارہ شروع کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہو چکا ہے،اب الیکشن ریفارمز شق میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا اور یہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا مردہ کیریئر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے