پانچ سالہ بچی کا مستقبل باپ کے قرضے تلے دب گیا

 
0
293

 

دادو ستمبر23 ( ٹی این ایس  )دادومیں گزشتہ روز 15سالہ دولہے کی 5سالہ بچی کیساتھ شاد ی کی اطلاع پر ایس ایس پی دادو شبیر احمد نے کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے دولہا کے گھر چھاپہ مار کر لڑکی کے باپ اور نکاح خواں امام مسجد مولوی کریم بخش کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق باپ نے قرض کے بدلے 5سالہ بچی کا نکا ح 15سالہ لڑکے سے کر دیا ۔ شاہد علی 15سالہ لڑکے سے جوا ہار گیا اور جوئے کی رقم 40ہزار روپے ادا نہیں کر پایا، معاملہ حل کرنے کے لئے اس نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کی شادی لڑکے سے کرنے کی حامی بھرلی

۔ دولہا موقع سے فرار ہوگیا تھا لیکن اسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا تاہم عمر کم ہونے کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا گیا، حراست میں لی گئی بچی کو بھی اسی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا، پولیس نے مزید تین افراد کو حراست میں لیتے ہوئے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا