عائشہ گلالئی کا آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان

 
0
35204

نوشہرہ ستمبر 24(ٹی این  ایس): تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی‘ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے‘ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔