گجرات میں کھیتوں سے 70گدھوں کا گوشت برآمد ،کھالیں غائب

 
0
127338

گجرات ستمبر (ٹی این ایس):گجرات میں کنجاہ روڈ سے 70گدھوں کا گوشت برآمد ہو ا ہے ،ملزمان نے گدھے ذبح کر کے کھالیں اتار لیں اور گوشت چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے نواحی گاؤں منڈ کے قریب منڈی مویشیاں کے ساتھ ویرانے سے درجنوں گدھوں کا گوشت برآمد کیا‘ جن کی کھالیں غائب تھیں۔ ان گدھوں کی تعداد 70 کے قریب ہے۔ مقامی لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں کھالیں اترتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی تھی جس پر تھانہ کنجاہ‘ تھانہ رحمانیہ اور شاہین چوکی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اس سے قبل ملزمان دو موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جو پولیس نے قبضے میں لے لیں‘ ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہو سکا۔