اسٹیبلشمنٹ ڈویژن 22 ویں سینئر منیجمنٹ کورس ،بعض افسران کے نام واپس‘ بعض نئی نامزدگیاں اور تربیت کے لئے سٹیشن تبدیلی کا حکمنامہ جاری

 
0
96892

اسلام آباد ستمبر 24(ٹی این ایس): اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19اور اس کے مساوی افسران کے لئے لازمی تربیتی 22 ویں سینئر منیجمنٹ کورس کے لئے بعض افسران کے نام واپس ‘بعض نئی نامزدگیاں اور تربیت کے لئے سٹیشن تبدیلی کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے ‘ 22ویں سینئر منیجمنٹ کورس کے لئے لاہور ‘کراچی اور پشاور میں سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔اسٹبیشلمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری حکمنامے میں پولیس سروس گروپ کے عرفان علی بلوچ اور مسعود اے کھچی ‘ سندھ ایکس کیڈر کے غلام حیدر مینگریو ‘سید مہدی علی شاہ ‘ سیکرٹریٹ گروپ کی شبنم عامر خان ‘ مظہر یاسین خان ‘پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے محمد زاہد زمان کے نام 22ویں سینئر منیجمنٹ کورس سے واپس لے لیا ہے ۔

وزارت ریلوے کے ڈپٹی چیف الیکٹرک انجینئر شفقت جمال کا تربیت کے لئے سٹیشن پشاور سے تبدیل کر کے لاہور کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس کے ساجد محمود چوہان ‘پولیس سروس گروپ کے سکندر حیات ‘رائے بابر سعید ‘محمد اظہر اکرم ‘عبدالغفور آفریدی ‘ سیکرٹری گروپ کے ساجد حیدر یلدرم ‘ شفیق الرحمان آفریدی ‘ ان لینڈ سروس کے سید رضا کاظمی ‘جمشید فکری دہر ‘ جبران مسرور ‘ محمد فیصل مشتاق ڈار ‘ بہزاد انور ‘پاکستان کسٹم سروس کے محمد نیئر شفیق ‘ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نعیم احمد ‘ کے پی کے حکومت کے محمد ارشد ‘ٹیکنکل گروپ کے محمد وزیر ‘محمد طارق ‘ اعجاز حسین انصاری ‘وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے محمد ندیم اختر شیخ ‘ الیکشن کمیشن کے طاہر منصور خان ‘ وزارت داخلہ کے محمد حنیف ‘ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ضیاء الدین خٹک کی اضافی نامزدگیاں کیں گئیں ہیں ۔

22ویں سینئر منجمنٹ کورس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ‘یہ کورس 12جنوری تک جاری رہے گا۔