حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں‘ افتخار چودھری

 
0
28204

کوہاٹ ستمبر 25 (ٹی این ایس) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری نے کہا ہے کہ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں‘ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے‘ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے اپنے ذاتی مفادات کے لیے فیصلے کررہے ہیں‘ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے مل کر بیٹھنا ہوگا۔ یہ باتیں انہوں نے کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جانے لگے وہاں قومیں زوال پذیر ہونا شروع ہوجاتی ہیں‘ یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم آتے ہیں تو عوام کی خدمت کے نام پر لیکن عوامی خدمت کی آڑ میں ذاتی مفادات کو ترجیح دینے لگتے ہیں۔