سپریم کورٹ میں کرپشن کے نعرے لگانے والے خود عدالتوں سے مفرور ہے، مریم اورنگزیب

 
0
225144

اسلام آباد ستمبر 25(ٹی این ایس) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے سابق وزیراعظم اور خاندان نے اپنے خلاف مقدمے میں قانون کی پاسداری کی نئی تاریخی مثال قائم کی، منی لانڈرنگ کے نام پر شرو ع ہوکر اقامے پر ختم ہونے والے کیس پر پوری قوم سوال کررہی ہے۔سپریم کورٹ میں کرپشن کے نعرے لگانے والے خود عدالتوں سے مفرور ہے،عمران اداروں کو گالی دیتے ہیں، تضحیک کرتے ہیں،بھاگتے اور پھر معافی مانگتے ہیں انہوں نے چار سال میں اداروں کوکمزور کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا تھا نہ شیر آئیگا، شیر آئیگا اور سارا پاکستان دیکھے گا،محمد نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے،سابق وزیراعظم اور خاندان نے اپنے خلاف مقدمے میں قانون کی پاسداری کی نئی تاریخی مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے عدالتی فیصلے کے خلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا۔ ہر پاکستانی شہری کی طرح شریف خاندان کوتمام قانونی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کو بھی شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہو گا، وزیر مملکت نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے نام پر شرو ع ہوکر اقامے پر ختم ہونے والے کیس پر پوری قوم سوال کررہی ہے۔سپریم کورٹ میں کرپشن کے نعرے لگانے والے خود عدالت سے مفرور ہیں۔