خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 34تک پہنچ گئی 

 
0
1033

پشاور،ستمبر(ٹی این ایس) خیبرپختونخوا میں ڈینگیکی وباٗ سے مرنے والوں کی تعداد 34تک پہنچ گئی ،پشاور سمیت دیگر ہسپتالوں میں تاحال 276مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق کے ٹی ایچ میں مزید ایک اور شخص دوران علاج جاں بحق ہو گیا ہے، تہکال کے علاقے غریب آباد کا رہائشی مزمل خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا ،
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1148 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 195 افراد میں ڈ ینگی سے کی تشخیص ہوئی ، ہسپتالوں میں 68نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 109مریض ہسپتالوں سے صحت یاب ہو کر گھروں کو گئے ۔ پشاور سمیت دیگر ہسپتالوں میں تاحال 276مریض زیر علاج ہیں۔