حدیبیہ پیپرز ملز کیس دھیلے کی کرپشن نہ کرنیوالوں کے دعویداروں کی منی لانڈرنگ بے نقاب کریگا، میاں محمود الرشید 

 
0
64453

لاہور ،ستمبر25 (ٹی این ایس) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ صادق اور امین نہ ہونے پر نا اہل ہونیوالے اپنے جرائم پر جیل جائیں گے، سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ جاری کرنا ہی پڑیگی، حدیبیہ پیپرز ملز کیس دھیلے کی کرپشن نہ کرنیوالوں کے دعویداروں کی منی لانڈرنگ بے نقاب کریگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک پر سول آمریت نافذ کر رکھی ہے، حاقان عباسی خود کو وزیراعظم ہی تسلیم نہیں کرتے بلکہ ایک نا اہل شخص کو وزیراعظم قرار دیکر عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں اوراداروں کیخلاف سازش میں حاقان عباسی نا اہل وزیراعظم کے سہولت کار بنے بیٹھے ہیں اسی لئے تحریک انصاف نے انہیں نیا مینڈیٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کی پیشی سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریف خاندان کی بدمعاشیاں ختم ہو گئیں اب نواز شریف کو سیاسی شہید ہونے اور جرائم پر کلین چٹ ملنے کا خواب بھی دل سے نکال دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ این اے 120میں مسلم لیگ ن کو بظاہر جیت تو ہو گئی لیکن انکے ووٹ بینک میں پانامہ فیصلے کے بعد خاصی کمی جبکہ تحریک انصاف کا ووٹ2013 کے انتخابات کی نسبت بڑھا ہے ، میاں محمودالرشید نے کارکنوں کے اغوا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کارکنان کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر فوج کیخلاف ایک اور گھنانی ساز ش کر رہے ہیں جبکہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ لیگی کارکن کو حراست میں لیا ہو۔ شہباز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کی نسبت جلدی پکڑ میں آئیں گے، حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھل گیا اور سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ بھی ہر صورت منظر عام پر آئے گی جس کے بعد ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنیوالوں کے دعویداروں کی منی لانڈرنگ اور آمرانہ طرز حکومت بے نقاب ہو گی ۔ دوبارہ انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریف خاندان اپنی حکومت ہوتے ہوئے بھی ریاست کیخلاف بغاوت پر اتر آیا ہے وزرا اور خود نواز شریف ذھمکی آمیز باتیں کر رہے ہیں، دوسرا وزیراعظم عباسی ایک نا اہل شخص کو وزیراعظم کہہ کر عدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں ایوان کا ان پر اعتماد نہیں رہا اس لئے انہیں دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے اور ملک کے وسیع تر مفاد اور سازشی عناصر کے مکروہ پروپیگنڈا پر ضروری ہے ملک میں عام انتخابات قبل از وقت کرائے جائیں۔