پاکستان سویٹ ہوم میں اصغر شاد کی یاد میں تقریب

 
0
70202

اسلام آباد،ستمبر 26 (ٹی این ایس):  پاکستان سویٹ ہوم میں شہرہ آفاق صحافی،مصنف وکالم نگار اصغر شاد(مرحوم) کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

تعزیتی ریفر رنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں نیئر بخاری(سابق چیئرمین سینٹ)، سینٹر جنرل عبدالقیوم،ڈاکٹر جمال ناصر ،حاجی نواز رضا، زیب النساء (ایم پی اے) ، شیخ عبدالرزاق،پروفیسر نعیم قاسم، ڈاکٹر زاہد چغتائی،تحسین فواد(ایم پی اے)،سی آر شمسی،ابرار سعید شامل تھے۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان(ہلال امتیاز) نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر شاد بہترین دوست تھے ،انکی زندگی کے حوالے سے بہت سی باتیں کر نے کو ہیں لیکن قابلِ ذکر یہ ہے کہ صحافت کے شعبے میں جو مقام حاصل کیا اور دکھی انسانیت کی خدمت جس انداز سے کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اصغر شاد ایک محنتی ،ایماندار اور صلح رحمی رکھنے والا نیک دل اور خدا ترس انسان تھے۔وہ حقیقی طور پرصحافی کے نام سے جانے جاتے تھے اور اس مقام  تک پہنچنے کیلئے انتھک محنت کی وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

 نیئر بخاری سابقہ سابق چیئرمین سینٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر شا د نہ صرف ایک عظیم صحافی تھے بلکہ ایک عظیم انسان بھی تھا۔انھوں نے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا ۔ سینٹر جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ اصغر شاد صحافت کا وہ باب ہے جو نہ ختم ہونے والا ہے غریبوں کی مدد کرنے کا جذبہ انکے دل میں ہمیشہ سے رہاہے۔

ڈاکٹر جمال ناصرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر شاد کے ساتھ وہ حسین یادیں وابستہ ہیں جو کبھی بھولائی نہیں جاسکتیں۔ بطور ڈاکٹر جب وہ بیمار تھے میری اس کے ساتھ وابستگی مزید گہری ہوتی گئی اور وہ آج بھی میری آنکھوں کے سامنے اسکا چہرہ نظر آتا ہے۔

اصغر شاد کا غریب گھرانے سے تعلق تھا اور اس کی دن رات محنت سے اللہ تعالیٰ نے ا س کو وہ مقام دیا جو شاید ہی کسی کو ملا ہو،اصغر شاد کی تصانیف کو دیکھتے ہوئے انسان یہ کہنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ وہ الفاظ کے چناؤ میں بہت مہارت رکھتے تھے۔ان خیالات کا اظہار

حاجی نواز رضا نے کیا ۔ اصغر شاد کے تعزیتی ریفررنس میں انکی والدہ ،بیٹا عمران اصغر او ر دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے ۔