آزاد جموں وکشمیرکونسل کا اجلاس، صدر آزاد کشمیر اور امورِ کشمیر کے وفاقی وزیر کی طرف سے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنے تک حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

 
0
18701

مظفر آباد،ستمبر 26 (ٹی این ایس): صدر آزاد کشمیر سردار مسعوداحمدخان کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کے عوام اور پاکستان  اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے  جب تک  مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مکمل ازادی  نہیں مل جاتی۔

اس عزم  کا اعادہ انھوں نےگذشتہ روز جموں و کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا  کہ مقبوضہ بھارتی فوج کے  ہاتھوں کشمیریوں کے ساتھ ظلم وستم میں روزبروز اضافہ ہورہا ہےاور کشمیر کونسل اس  صورتحال  کی مانیٹرنگ جاری  رکھے گی۔

صدر ازاد کشمیر نے  اس بات کا اعادہ کیا  کہ آزاد جموں وکشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ مل کر اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے  جب تک  مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مکمل ازادی  نہیں مل جاتی۔

اجلاس  میں  وفاقی وزیر   برائے امور کشمیروگلگت بلتستان اور جموں و کشمیر کونسل کے انچارج  برجیس طاہر نے  مالی 2017.18کا بجٹ پیش کیا جس میں خاص طور سڑکوںاور بنیادی ڈھانچہ کیلئے رقوم مخصوص کی گئی تھی۔اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر،ازاد کشمیر کے وزیر خزانہ نجیب نقوی اور یعقوب ناصر نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر برجیس طاہر نے اپنی بجٹ   تقریر میں کہا کہ انڈیا   نسلی  بنیادوں پر  کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کر رہا ہےلیکن کشمیری اپنی آزادی اور خود ارادیت کے مطالبہ سے دستبردار نہیں ہونگے۔

جموں و کشمیر کونسل کے اجلاس  میں مقبوضہ کشمیر اور لائن اف کنٹرول  پر بھارتی فوج کی وحشت و بربریت کی وجہ سے شھادت پانے والوں کے حق میں   فاتحہ پڑھی گئی۔