پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی

 
0
425

پشاور ستمبر 27(ٹی این ایس)پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی‘ 10ہزار 185 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے‘ 35افراد اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 209 ڈینگی سے متاثرہ مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی اب تک دس ہزار ایک سو پچاسی افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا پنتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ نو ہزار پچاس افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔ ہسپتالوں میں دو سو نو ڈینگی سے متاثرہ مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ اڑتالیس ہزار چھ سو اڑسٹھ افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے دس ہزار ایک سو پچاسی افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔