سویڈن میں مسجد نذرآتش،آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

 
0
72067

اسٹاک ہوم ستمبر 28(ٹی این ایس)سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا گیا۔ پولیس نے مسجد کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مسجد کو شہید کرنے کا واقعہ اسٹاک ہوم کے قریب اوری برو میں پیش آیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ پولیس کے مطابق مسجد کو شہید کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی مسلمانوں نے مسجد شہید کرنے کے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے۔