آصف علی زرداری سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ملاقات کریں گے 

 
0
453

اسلام آباد ستمبر 29 ( ٹی این ایس ) :اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سکھر سے آج اسلام آباد پہنچ کرزرداری ہاؤس میں سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات  کرینگے۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ سابق صدر کو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق کوششوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ملاقات میں نئے چیئرمین کے  نام پربھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔