40سال تک اقتدار میں رہ کر ملک لوٹنے والوں کی سزا کا عمل شروع ہوچکاہے، عمران خان

 
0
431

سانگلہ ہل  ستمبر29(ٹی این ایس): سانگلہ ہل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ قدرت کی طرف سے 40سال تک اقتدار میں رہ کر ملک لوٹنے والوں کی سزا کا عمل شروع ہوچکاہے مخا لفین کو چیونٹیاں سمجھنے والے شریف برادران آج خود کیوں رو رہے ہیں وہ پاکستان تحریک انصاف سانگلہ ہل کے رہنما حاجی ارشد نذیر کی قیاد ت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا ء کی طرف سے ملکی سلامتی کے منافی بیانات لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ نئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر( پی ٹی آئی) میں کوئی اختلافات نہیں ہیں شریف خاندان کو پاکستانیوں کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں ثا بت ہوگیا ہے کہ ڈان لیکس پاک فوج کو نشانہ بنانے کی سازش تھی انہوں نے مزید کہا کہ عقل و شعور سے دور بے جاتنقید کرنے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں شریف برادران پر ان کی اپنی ہی بد عنوانیوں کی سزا کا عمل قدرت کی طرف سے شروع ہو چکا ہے وقت کا پہیہ تیزی سے گردش کر رہا ہے کوئی بھی کر پٹ سزا سے نہیں بچ سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ NA4میں ہونے والا انتخابی معرکہ (پی ٹی آئی ) کی عوامی مقبولیت کا ریکارڈ قائم کر ے گا ۔