وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس

 
0
384

اسلام آباد ستمبر 29(ٹی این ایس):عسکری اور سیاسی قیادت داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اپنے دورۂ امریکا اور اہم ملاقاتوں سےمتعلق کمیٹی کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دفاع، خزانہ، داخلہ اورخارجہ امور کے وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نئی امریکی پالیسی اور پاکستان کی حکمت عملی پر غورہوا،جبکہ افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کے اندر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا جبکہ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں،افغانستان میں امن اور علاقائی سلامتی کے تناظر میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جنوبی ایشیاء اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد سے قومی سلامتی کمیٹی کے تین اجلاس ہوچکے ہیں اور آخری اجلاس تین ہفتے قبل ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں بھی نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے اب تک کے خطے کی سطح پر رابطے، وزیر خارجہ کے دورے، وزیراعظم کے دورۂ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں پاکستان کے مؤقف پر بات کی جائے گی جب کہ وزیراعظم دورۂ امریکا پر بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دوست ممالک سے براہ راست رابطوں اور امریکی پالیسی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور وخوض ہوگا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جا ئے گا ۔