وزیر داخلہ احسن اقبال کی انٹرپول کے صدر مینگ ہونگوی اور فلسطینی وفد سے ملاقات

 
0
828

اسلام آباد ،ستمبر29(ٹی این ایس): وزیر داخلہ احسن اقبال نے انٹرپول کے صدر مینگ ہونگوی سے ملاقات کی جس میں انسداد جرائم کے لئے تعاون کو فروغ دینے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے فلسطینی وفد سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے فلسطین کو انٹرپول کی رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے فلسطین کی انٹرپول میں رکنیت کے حصول کی مکمل حمایت کی۔