عورت نے اپنے برقعے کی مدد سے ڈرائیور کو جلنے سے بچا لیا

 
0
357

راس الخیمہ ستمبر 29(ٹی این ایس): متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں دو ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں لگنے والی آگ میں ایک ایشین ڈرائیور کوامارتی خاتون نے جلنے سے بچا لیا ۔ ایشین ڈرائیور کے دوست نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عورت اس حادثے کے دوران وہاں سے گزر رہی تھی کہ اسنے حادثے سے آگ لگتے ہوئے دیکھی اور اسی آگ میں ایک ایشین ڈرائیور کو دیکھا ۔ عورت فورا بہادری سے آگے بڑھی اور اپنے برقعے سے آگ کا بجایا اور ڈرائیور کو اپنے برقعے میں لپیٹ کر آگ لگی ہوئی جگہ سے دور کیا۔ راس الخیمہ پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور پیرامیڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ پرریکارڈ وقت میں پہنچی ۔ حادثے میں آگ سے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ پولیس اس ڈرائیور کی مدد کرنے والی خاتون کو تلاش کر رہی ہے تاکہ اسے اسکی بہادری پر خراج تحسین پیش کر سکے۔