وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکا اﷲ کی الو ادعی ملا قات

 
0
10662

 

اسلام آباداکتوبر 4 (ٹی این ایس)وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکا اﷲ نے وزارت دفا ع میں الگ الگ الو ادعی ملا قات کی، وزیر دفاع نے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول سٹاف کی خدمات کو سراہا جو انہوں نے اپنی طو یل اور شاندار کےئر یر کے دوران مادر وطن کے لیے سر انجام دیں جس میں پاکستان نیو ی کی یاد گار کمان بھی شامل ہے۔ وفا قی وزیر نے ایڈ مرل ذکا اﷲ کو دفاع کو مضبو ط اور جدید بنانے پر سراہا اور پاکستان نیوی کی صلا حیتوں کو بڑھانے میں انکے کر دار کی تعریف کی۔ چیف آف نیول سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے وفا قی وزیر نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی صلا حیتوں میں اضافہ اور ان کو مضبو ط بنانے کیلئے تما م ضرور ی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ درپیش چیلجز سے نبر دآزما ہوسکیں اور ملکی سر حدو ں پر فول پروف دفاع کو یقینی بنائیں اور ملکی سرحدوں کو ای ای زیڈ تک وسعت دیں اور بحرہ عر ب میں کا نٹینیٹل شیل بنا دیں ۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے امیر البحر ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے الوداعی ملاقات کی ۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پاک بحریہ کو مضبوط بنانے کیلئے نیول چیف کی کاوشوں کو سراہا۔