اس دنیا سے رخصت بھی کسی فلم کے سیٹ سے ہوں گی ، عالیہ بٹ

 
0
29534

دہلی اکتوبر 9 (ٹی این ایس ) عموماَ خواتین آرٹسٹ جلد فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیتی ہیں ، لیکن عالیہ بٹ نے طویل عرصے تک فلمی دنیا سے منسلک رہنے کا اظہار کیا ہے ، میامی مووی میلہ کی تقریب میں شریک عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا کہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے دور کی دیگر اداکارائیں اب شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرتی نظر کیوں نہیں آتیں؟ عالیہ سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ اب بڑی عمر کی ادکار یئں نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر نہیں آتی کیا ا ن اداکاروں کی طرح ان کا کیریر بھی جلد ختم ہو جائے گا ۔ان تمام سوالات کا جواب دیتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے، اصل میں سب کچھ ہمارے لکھاریوں پر منحصر ہے، اگر وہ ایسی کہانیاں لکھ رہے ہیں جن میں بڑی عمر کی اداکارائیں کام کرسکیں یا وہ شادی شدہ ہوں تو فرق نہیں پڑتا، اداکاری کرنا میرا جنون ہے، اس لیے مجھے کسی قسم کا کردار ادا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں‘۔عالیہ نے مزید کہا، ’امید ہے میں 90 سال کی عمر تک اداکاری کرسکوں اور اس دنیا سے رخصت بھی کسی فلم کے سیٹ سے ہوں‘۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 کی ہٹ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا تھا، اس فلم میں وہ شنایا نامی کالج کی طلبہ بنی تھی