چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی سربراہی میں ایوان بالاء کا وفد روس روانہ

 
0
8703

اسلام آباد اکتوبر 13(ٹی این ایس ): چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی سربراہی میں ایوان بالاء کا وفد روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہونے والی بین الپارلیمانی تنظیم کے 137 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا ہے ۔ سینیٹ کا وفد سینیٹر ز خوش بخت شجاعت، ثمینہ سعید، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، سحر کامران اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک پر مشتمل ہے ۔ بین الپارلیمانی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے قبل وفد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔