احتساب عدالت کے باہر پولیس انسپکٹر کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج

 
0
10429

اسلام آباد ،اکتو بر14(ٹی این ایس): احتساب عدالت کے باہرپولیس انسپکٹر کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور وکلاء نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر ہلڑ بازی کی اور پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ اسی دوران ایدیشنل ایدوکیت جنرل پنجاب خاور اکرام بھٹی  نے احتساب عدالت کے دروازے پر کھڑے پولیس انسپکٹر کو تھپڑ دے مارا جس کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کروائی ہوئی ایف آئی آر میں کار سرکار میں مداخلت اور زدوکوب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مشتعل وکلاء زبردستی احاطہ عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے ۔ شناخت کا کہا تو پولیس انسپکٹر کو تھپڑ مار دیا گیا ۔