مغوی ترک  خاندان  بازیابی کے بعد  ترکی ڈی پورٹ

 
0
83212

اسلام آباد،اکتوبر 17( ٹی این ایس ):   پاک ترک اسکول کے ماہر تعلیم جو کچھ عرصہ قبل اپنے پورے خاندان کے ہمراہ مبینہ طور پر لاہور سے اغوا ہوگئے تھے کو بازیاب کرالیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک ترک اسکولوں کے سابق ڈائریکٹر اور وائس پرنسپل ترک شہری مسعود کچماز کو ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت لاہور سے اغوا کرلیا گیا تھا کوترکی میں گولن موومنٹ سے مبینہ طور پر تعلقات کی بنا پر پاکستان سے ترکی ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

لاہور سے 27 ستمبر کومبینہ طور پر اغوا ہونے والے خاندان جن میں میاں بیوی سمیت 2 بیٹیاں بھی شامل ہیں کو ترکی سےخصوصی طیار کے ذریعے ترک حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پورے خاندان کو وزارت داخلہ کےتعاون سے اسلام آباد میں خصوصی ایئرکرافٹ کے ذریعے ترک پولیس حکام کے حوالے کیاگیا۔ ترک اخبار کے مطابق بازیاب ہونے والے خاندان میں سے دونوں بیٹیون کو چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ میاں بیوی سے مزید تفتیش کے لیے انکو فی الحال پولیس کی

حراست میں رکھا گیا ہے۔