وفاقی وزیر خزانہ سینٹرل ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن کی 16ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کے لئے دوشنبے پہنچ گئے

 
0
319

اسلام آباد ،اکتو بر27(ٹی این ایس): وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سینٹرل ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن (سی اے آر سی ای) کی 16ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کے لئے دوشنبی( تاجکستان) پہنچ گئے ہیں ۔اجلاس میں سینٹرل ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن (سی اے آر سی ای)کانفرنس میں سٹریٹجی2030پر غور کیا جائے گا ۔ سینٹرل ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن (سی اے آر سی ای) فورم میں 11ممالک اور 6کثیر معاشی ادارے شامل ہیں ۔