بلاول بھٹو زرداری سے انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد کی ملاقات

 
0
3080

 

اسلام آباد ،اکتو بر27(ٹی این ایس): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے زرداری ہاوس اسلام میں ملاقات کی۔ وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو انسانی حقوق اور سول سوسائٹی سے متعلق معاملات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی طرفداری کی ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پوری میں زندگی انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ بحیثیت صدر پاکستان ان کی ہرممکن کوشش رہی کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا 1973 کا آئین انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا انسانی آزادی پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا صدر آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صبر،برداشت اور مفاہمت کے اصول اپنائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا جمہوریت میں ہی انسانی آزادیاں ہوتی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا سول سوسائٹی پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی ایسے معاشرے کیلئے کام کررہی ہے جہاں انسان کی قدر ہو۔ جہاں انسانی آزادی ہو جہاں صبر اور برداشت ہو، جہاں ہر شہری کیلئے محنت اور قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے یکساں مواقع میسرہوں۔ ملاقات کے دوران،سید نیر بخاری،سینیٹر شیری رحمان اور مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔